۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اغتشاشات

حوزہ/ مشہد مقدس کے گورنر نے اس شہر میں نا امنی اور فساد پھیلانے والوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد کے گورنر محسن داوری نے مشہد مقدس میں فسادی گروہوں اور شرپسندوں کے متعدد رہنماؤں اور ان کے سرغنہ کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا: اس شہر میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔

مشہد مقدس کے گورنر کے مطابق بسیجی شہید "محمد رسول دوست محمدی" کو شہید کرنے والے کے علاوہ بڑی تعداد میں ایسے ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کا براہ راست تعلق ضد انقلاب عناصر سے تھا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: شہر مشہد میں گزشتہ چند دنوں میں شرپسندوں نے چار کاریں اور پانچ سرکاری اور پرائیویٹ موٹرسائیکلوں کو جلا یا اورتباہ کر دیا۔

گرفتار ہونے والوں کی تعداد کا ذکر کیے بغیر، داوری نے مزید کہا: اس افرارفری کے دوران شرپسندوں نےبعض دفاتر کے شیشے توڑے، اور بینکوں، میونسپل کے بورڈاور کوڑے دان کو نقصان پہنچایا ہے۔

داوری نے مزید کہا: شہید دوست محمدی کہ جسے بدھ کے روز مشہد میں شرپسندوں نے چاقو سے وار کر کے شہید کر دیا تھا، آج مشہد مقدس میں دفن کر دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .